قومی خبریں

title_image


Share on Facebook

نئی دہلی:دہلی کے براڑی میں ایک گھر کے اندر مردہ پائے گئے 11 لوگوں کی آنکھیں ایک آئی بینک کو عطیہ کر دی گئی ہیں۔ اس خاندان کے 10 ارکان چھت سے لٹکے ہوئے پائے گئے تھے، تاہم ایک خاتون کی لاش زمین پر پڑی تھی، ان تمام کی آنکھیں گرو نانک آئی سنٹر کوعطیہ کر دی گئیں۔

اسے لے کر رشتہ داروں نے کہا کہ خاندان مذہبی تھا اور ہمیشہ دوسروں کی مدد کرنا چاہتا تھا۔ ایک رشتہ دار نے صحافیوں سے کہا کہ ’’ خاندان نے ہمیشہ دوسروں کی مدد کی اور اپنی آنکھیں عطیہ کر وہ 22 لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں۔ کیوں کہ ایک جوڑی آنکھیں دو لوگوں کی آنکھوں میں روشنی دے سکتی ہیں‘‘۔