جنوبی ہندوستان

title_image


Share on Facebook

کھگڑیا: بہار میں کھگڑیا ضلع کے پرتبا تھانہ علاقے کے بسونی گاؤں میں آج کرنٹ لگنے سے ایک ہی کنبے کے تین لوگوں کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ بسونی گاؤں کے رہنے والے ستیش سنگھ (45) بانس کاٹ رہا تھا تبھی وہ اوپر سے گزرنے والے بجلی کے تار کے رابطے میں آگیا ۔ ستیش کو کرنٹ سے بچانے کے لئے اس کی اہلیہ دھرنی دیوی (40) اور بیٹے اروند سنگھ (18) نے کوشش کی تو وہ بھی کرنٹ کی زد میں آگئے۔ اس واقعہ میں تینوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے کھگڑیا صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔