قومی خبریں

title_image


Share on Facebook

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے ملازمتوں/روزگار کے حوالے سے حکومت کو ہدف تنقید بنانے والوں اور مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمتوں کے اعداد وشمار کی کمی نے حزب اختلاف کو ان کی حکومت کو مورد الزام ٹہرانے کا موقع دیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ ان کے دور اقتدار مینن قومی شاہراہوں، ریلوے ،ایر لائنز اور تعمرات جیسے بنیادی ڈھانچہ شعبوں میں ترقی اورپراجکٹوں میں پیش رفت ہوئی ہے۔جس کے باعث ملازمتوں کے مواقع میں اضافہ ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے ای پی ایف او اعداد و شمار کی بنیاد پر کیے گئے ایک جائزہ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گذشتہ سال فارمل سیکٹرمیں 70لاکھ سے زائد ملازمتیں دستیاب کرائی گئیں جوکہ انفارمل سیکٹر میں،پیدا کی گئیں ،ملازمتوں کے علاوہ ہیں۔

وزیر اعظم نے حزب اختلاف کی تنقید کو بھی خار کر دیا اور کرناٹک اور مغربی بنگال میں مازمتوں کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا۔انہوں نے کہا کہ سابقہ کرناٹک حکومت نے 53لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کا دعویٰ کیا اور مغربی بنگال کی حکومت نے دعویٰ کیا کہ اس نےگذشتہ میعاد میں68لاکھ ملزامتیں پیدا کں ۔انہوں نے پوچھا کہ کیا یہ ممکن ہے کہ ریاستیں تو ملازمتیں پیدا کریں اور مرکز بے روزگاری پھیلائے؟