قومی خبریں

title_image


Share on Facebook

دہرہ دون: اترا کھنڈ کے مسوری میں ایک8سالہ بچہ ایک ہوٹل کی کھڑکی سے گر کر ہلاک ہو گیا۔موصول اطلا ع کے مطابق یہ معصوم بچہ اپنے گھر والوں کے ساتھ بغرض تفریح پریم نگر سے مسور ی آیا تھا اور رات دیر گئے کمرےکےاندر کھیلتےہوئےکھڑکی پر چڑھ گیا ۔

لیکن کھڑکی پر جالی یا گرل نہ ہونے کے باعث وہ50فٹ نیچے گلی میں گر گیا ۔ اس کے والدین اسے لے کرفوراً اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

یہ خاندان ہفتہ کو اپنے سربراہ جسپریت کی معیت میںمسوری گھومنے آیا تھا اور کلڑی بازار مین واقع میفیلڈ ہوٹل میں کمرہ لیاتھا۔پولس نے ہوٹل کا کمرہ سیل کر دیا ۔اس بچے کے والدین کی تحریری شکایت کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔