قومی خبریں

title_image


Share on Facebook

سری نگر:مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ جموں وکشمیر کے دو روزہ دورے پر بدھ کو سری نگر پہنچ گئے۔ سول، پولیس، فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے متعدد عہدیداروں نے ہوائی اڈے پر وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔

راجناتھ سنگھ اپنے دو روزہ دورے کے دوران ریاست کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ جنوبی کشمیر میں سطح سمندر سے 13 ہزار 500 فٹ بلندی پر واقع امرناتھ گھپا میں شیو لنگم کا درشن بھی کریں گے۔

یہ ریاست میں بی جے پی اور پی ڈی پی کی مخلوط حکومت گرنے کے بعد مسٹر راجناتھ سنگھ کا پہلا ’دورہ جموں وکشمیر‘ ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ امرناتھ گھپا میں شیولنگم کے درشن کرنے کے علاوہ وادی میں دو ماہ تک جاری رہنے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ بھی لیں گے۔

وزیر داخلہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ریاست کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ 28 جون کو شروع ہوچکی سالانہ امرناتھ یاترا 26اگست کو رکھشا بندھن کے تہوار کے موقع پر خصوصی پوجا کے ساتھ اختتام پزیر ہوگی۔ راجناتھ سنگھ کا ریاست میں بی جے پی اور پی ڈی پی کی مخلوط حکومت گرنے کے بعد پہلا ’دورہ جموں وکشمیر‘ ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ امرناتھ گھپا میں شیولنگم کے درشن کرنے کے علاوہ وادی میں دو ماہ تک جاری رہنے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ بھی لیں گے۔ وہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ریاست کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ 28 جون کو شروع ہوچکی سالانہ امرناتھ یاترا 26اگست کو رکشا بندھن کے تہوار کے موقع پر خصوصی پوجا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔

دریں اثنا وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کے دورہ ریاست کے پیش نظروادی میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ وزیر داخلہ نےاس سے قبل 7 جون کوریاست کا دورہ کیا تھا۔