دہلی

title_image


Share on Facebook

نئی دہلی:قومی دار الحکومت دہلی میں بھائی بہن کے خوبصورت رشتہ کو شرمسار کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دہلی کے آدرش نگر علاقہ میں ایک بھائی پراپنی 8 سالہ بہن کے ساتھ عصمت دری کرنے کا الزام ہے۔ ملزم بھائی بھی نابالغ بتایا جا رہا ہے۔ ایک افسر نے بتایا کہ پولیس کو پیر کے روز ایک مقامی اسپتال سے اطلاع ملی تھی کہ ایک بچی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جس کے جینیات سے بہت زیادہ خون نکل رہا ہے۔ لڑکی نے ایک کاونسلر کو بتایا کہ جب اس کے والدین باہر گئے ہوئے تھے تو اس کے بڑے بھائی نے اس کے ساتھ زبردستی کی، ملزم بھائی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

دہلی کی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے بدھ کے روز متاثرہ سے ملاقات کی۔ دہلی خواتین کمیشن نے ایک بیان میں بتایا کہ لڑکی کے والدین کافی غریب ہیں اور دونوں بطور مزدور کام کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ لڑکی کا ایک بڑا آپریشن کرانا پڑا اوربچی کی حالت ابھی بھی نازک بنی ہوئی ہے۔