قومی خبریں | سائنس و ٹکنالوجی

title_image


Share on Facebook



ممبئی:صنعت کار مکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے جیوفون ۔2اتارنے کا اعلان کیا ہے۔ صارفین کے کو یہ فون پندرہ اگست سے 2999روپے میں دستیاب ہوگا۔ ریلائنس انڈسٹریز کی 41ویں جنرل میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں مسٹر امبانی نے جمعرات کو یہ اعلان کیا۔ اس موقع پر مسٹر امبانی نے کئی دیگر اعلانات بھی کئے جن میں اسپیشل جیو مانسون ہنگامہ آفر ، فکسڈ لائن براڈبیند سروس ،جیو گیگا فائبر، جیو گیگا راوٹر اور گیگا ٹی وی سیٹ ٹاپ باکس اور گیگا ٹی وی کالنگ بھی شامل ہیں۔

کمپنی نے پندرہ اگست سے جیو فون پر فیس بک، یو ٹیوب اور وہاٹس ایپ سہولیات مہیا کرانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ جیو مانسون ہنگامہ آفر کے تحت 21جولائی سے 501روپے میں پرانے جیو فون کے بدلے نیا فون ملے گا۔ کمپنی نے کہاکہ صارفین کسی بھی کمپنی کا کوئی بھی پرانا فیچر فون 501`روپے کی ادائیگی کرکے جیوفون۔1خرید سکیں گے۔

جیو فون ۔2میں کئی سہولیات ہوں گی۔ ہوریزنٹل اسکرین بورڈ کے ساتھ کئی فیچرس والے اس فون پر صارفین فیس بک ، وہاٹس ایس اور یو ٹیوب کا لطف بھی لے سکیں گے۔ مسٹر امبارنی نے ریلائنس جیو کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ محض 22مہینہ میں اس سروس سے ساڑھے 21کروڑ صارفین جوڑ لئے گئے ہیں ۔ ڈھائی کروڑ سے زیادہ صارفین جیو فون کا استعمال کررہے ہیں۔ کمپنی جیو فون کے فیچرس اور کارکردگی کو بڑھاکر اسے اگلی سطح پر لے جانے کے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے جیو ٹیم کو کم از کم وقت میں جیوفون پلیٹ فارم سے دس کروڑ صارفین کو جوڑ کر ایک اور عالمی ریکارڈ بنانے کے لئے کہا ہے۔

مسٹر امبانی نے کہاکہ پندرہ اگست سے ملک کے 1100شہروں کے گھروں، کاروباریوں، چھوٹے، درمیانہ اور بڑے کاروباری اداروں کے لئے سب سے ایڈوانس فائبر پر مبنی براڈبینڈ کنیکٹویٹی سالیوشن فراہم کرنے جارہے ہیں۔ جیو گیگا فائبر براڈبینڈ نام سے اس سروس کے ذریعہ گھروں میں بڑے اسکرین ٹی وی پر الٹرا ہائی ڈیفی نیشن تفریح، لیونگ روم میں ملٹی پارٹی ویڈیو کانفرنسنگ، وائس ایکٹیو ورچوول مدد اور ورچوول ریلٹی گیمنگ اور ڈیجیٹل خریداری کی سہولت کا بھی فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔ چھوٹی کاروباری بڑے کاروباری اداروں سے مقابلہ کرنے کے اہل ہوں گے۔ وہیں بڑے صنعت کار اس سے عالمی بازار میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل ٹولس اور تکنالوجی کا استعمال کرکے چوتھے صنعتی انقلاب کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔

مسٹر امبانی نے کہاکہ جیو نے ریلائنس کو اسٹریٹجک طورپر تکنالوجی پلیٹ فارم کمپنی کی حیثیت سے پیش کرنے میں مدد کی ہے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم اب نئے دور کے کارخانے اور خدمات فراہم کرنے والے بن گئے ہیں۔ مسٹر امبانی کی بیٹی ایشا امبانی اور آکاش امبانی نے اس موقع پر کہاکہ اب ایم بی پی ایس کے دن ختم ہوگئے اور جی بی پی ایس کا زمانہ آگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب آپ کا گھر پوری طرح سے وائس فائی کوریج کے دائرے میں ہوگا۔ ہر ایک آلہ، پلگ پوائنٹ، سوئچ اسمارٹ بن جائیں گے۔ لوگ چوبیس گھنٹے ساتوں دن سیکورٹی نگرانی اور الرٹ کرنے والے کیمرے لگاکر اپنی سیکورٹی کو مزید پختہ کرسکیں گے۔ جیو کے کاروبار کے سلسلہ میں مسٹر مکیش امبانی نے کہاکہ جیو کاکاروبار 69ہزار کروڑ روپے کو پار کر گیا ہے۔