قومی خبریں

title_image


Share on Facebook

کلکتہ،کلکتہ کے ایک پلے اسکول میں دوسالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق لڑکا جب گھر پہنچا تو اس کے پینٹ پر خون کے نشان تھے ۔ماں نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے رابطہ کیا اور ڈاکٹروں نے جنسی زیادتی کی بات کی تصدیق کی ہے۔

ماں کے مطابق وہ اسکول بچے کو لینے پہنچی تولڑکا بری طرح سے رورہا تھا۔اس کے پینٹ پر خون کے نشان تھے توفوری ڈاکٹرکے پاس لے جایا گیا اور وہاں یہ جان کر وہ حیران ہوگئی کہ جسم کے پرائیوٹ حصہ زخمی ہے اور وہیں سے خون بہہ رہا ہے۔اگلے دن ماں اسکول گئی اور اسکول کے پرنسپل سے شکایت کی مگر پرنسپل نے اس پورے معاملے کی تردید کردی ۔جب سی سی ٹی وی فوٹیج دکھانے کی بات کہی گئی تو پرنسپل نے کوئی مدد کیے بغیر واپس بھیج دیا۔

بعد میں پرنسپل نے فون کرکے بتایا کہ 26جون سے 2جولائی کے درمیان سی سی ٹی فوٹیج کے ریکارڈ نہیں ہیں ۔جنسی زیادتی کا معاملہ 2جولائی کو پیش آیا تھا ۔بچے کے والدین نے پولس میں اسکول کے خلاف پروٹیکشن آف چلڈرین فروم سیکوسوئیل ایفنس ایکٹ کے تحت کیس درج کرایا ہے ۔گزشتہ سال بھی اسکول میں جنسی زیادتی کے دو معاملے سامنے آئے تھ ۔مشہور پرائیوٹ اسکول جی برلا اسکول میں چار سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادگی کی گئی تھی ۔