جنوبی ہندوستان

title_image


Share on Facebook

بنگلور:انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدہ کو پورا کرتے ہوئے کرناٹک کےوزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے جمعرات کو کسانوں کے 34ہزار کروڑروپے کے قرض معافی کا اعلان کیا۔

مسٹر کمار سوامی نے اسمبلی میں اپنا پہلا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلہ میں 31دسمبر2017تک کے کسانوں کے قرض معاف ہوں گے۔انہوں نے کسانوں کے دو لاکھ روپے تک کے قرض معاف کرنے کا اعلان کیا۔

قابل غور ہے کہ اسمبلی انتخابی مہم کے دوران کانگریس اور جنتادل (سیکولر)نے اپنے اپنے انتخابی منشور میں کسانوں کے قرض کو معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔