قومی خبریں

title_image


Share on Facebook

پٹنہ:راشٹریہ جنتا دل (ٓآرجے ڈی) کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی سربراہ لالو پرساد یادو کی بہوایشوریہ رائے کے سیاست میں داخلہ کو لے کرخبرسرخیوں میں ہے، لیکن ایشوریہ رائے کی ماں پورنما رائے نے اس سے واضح طور پر انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر پوری طرح سے افواہ ہے۔ ایشوریہ کی ماں پورنما رائے نے کہا کہ اس خبرمیں کوئی سچائی نہیں ہے۔ ایشوریہ کی دوماہ پہلے شادی ہوئی ہے اوروہ ابھی شادی شدہ زندگی کا لطف لے رہی ہیں۔ گزشتہ رات رابڑی دیوی سے ان کی بات ہوئی ہے اور ایشوریہ کا سیاست میں جانے کا کوئی اردادہ نہیں ہے، اس کے لئے وہ فی الحال تیار بھی نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ آرجے ڈی کے 22 ویں یوم تاسیس کے موقع پرایک ہورڈنگ لگائی گئی، جس میں لالو یادوکے پورے خاندان کی تصویر تھی۔ اس ہورڈنگ میں تیجسوی یادو کووزیراعلیٰ بنانے کی بات کہی گئی ہے۔ خاص بات یہ رہی کہ اس میں لالو یاد و کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ کی یادو کی اہلیہ ایشوریہ رائے کی بھی تصویر لگی ہے، جس کے بعد مطلب نکالا جانے لگا کہ ایشوریہ سیاست میں قدم رکھ رہی ہیں۔

پورنما رائے نے کہا کہ ابھی وہ فلم دیکھ کراورشاپنگ کرکے ایک عام خاتون کی طرح شادی شدہ زندگی کا مزہ لے رہی ہیں۔ ہم لوگوں کا بھی شروع سے سیاسی خاندان رہا ہے۔ ہمارے دماغ میں ایسی کوئی بات نہیں رہی کہ ایشوریہ کو سیاست جوائن کرنا ہے اوروہ خود اس کے لئے کبھی خواہشمند نہیں رہی ہیں۔

آرجےڈی کے یوم تاسیس کے موقع پرکئی ہورڈنگس میں لالو پرساد کے اہل خانہ کے ساتھ ایشوریہ رائے کی تصویرپرانہوں نے کہا کہ کسی پُرجوش کارکن نے ایسا کیا ہے۔ کارکنان کے ہورڈنگ کا زیادہ مطلب نکالنے کی ضرورت نہیں ہے۔ حالانکہ اس سوال پر کہ کیا وہ مستقبل میں سیاست جوائن کرسکتی ہیں، تو انہوں نے کہا کہ میری آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ اسے ابھی عام زندگی جینے دیں۔ وہ فی الحال سیاست جوائن نہیں کررہی ہیں، لیکن مستقبل میں کیا ہوگا، کوئی نہیں جانتا ہے۔

واضح رہے کہ ایشوریہ رائے بہار کے سابق وزیراعلیٰ داروغہ رائے کی پوتی ہیں اوران کے والد چندرکا رائے آرجے ڈی ممبراسمبلی ہیں۔ چندرکا رائے کی تصویر کے بعد سیاست میں داخلہ کی خبر سرخیاں بن گئیں۔ ایشوریہ رائے کی ماں پورنما رائے کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ خاندان میں غلط فہمی پیدا کرنا چاہتے ہیں، لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔