عالمی خبریں

title_image


Share on Facebook

نئی دہلی:ایئر انڈیا کی ویب سائٹ پر اب تائیوان نظر نہیں آئے گا ۔چین کی مانگ کے آگے جھکتے ہوئے ایئر انڈیا نے اپنی ویب سائٹ پر تائیوان کا نام چینی تائپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دراصل اپریل مہینے میں چین کی ہوابازی انتظامیہ نے 36 ایئر لائنس کو خط لکھ کر 'ایک چین' اصولوں کے تحت اپنی ویب سائٹ پر تائیوان ،مکؤ اور ہانگ کانگ کو چین کے حصے کے طور پر منظور ی دینے کی بات کہی تھی۔مانا جارہا ہے کہ ہندوستان نے یہ قدم چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو سدھارنے کیلئے اٹھایا ہے۔

غور طلب ہے کہ چین نے اپریل میں 36 ایئرلائنس کو خط لکھ کر 'ایک چین' اصول کا احترام کرنے کی بات کہی تھی لیکن ایئر کناڈا اور لفتھانسا جیسی کچھ ایئر لائنس نے ان کی بات ضرور مانی تھی لیکن ایئر انڈیا سمیت امریکہ اور کئی دیگر ملکوں کی ایئرلائنس نے ایسا نہیں کیا ۔ مانا جا رہا ہے کہ ایئر انڈیا نے وزارت خارجہ کے ساتھ بات چیت کے بعد ہی یہ قدم اٹھایا ہوگا۔

بتا دیں کہ نام بدلنے کیلئے چینی انتظامیہ نے ایئر لائنس کو 25 جولائی تک کا وقت دیا تھا ۔خط میں بات نہ ماننے پر ایئر لائنس کے خلاف کارروائی کی بھی بات کہی تھی۔

آپ کو بتا دیں کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ مانتا ہے۔ حالانکہ تائیوان 1949 سے اپنی الگ حکومت چلاتا ہے۔ چین تائیوان کی آزادی کو قبول نہیں کرتا ہے اس لئے اس نے بین الاقوامی تنظیموں کو تائیوان کو چین کا حصہ ماننے کی ہدایت دی ہے۔