مہاراشٹر

title_image


Share on Facebook

مہاراشٹر کے دھولے میں بچہ چوری کے شک میں پانچ افراد کا پیٹ پیٹ کر قتل کردئے جانے کے معاملہ میں پولیس کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے ۔ پولیس نے اس معاملہ میں لوگوں کو اکسانے والے اہم ملزم مہارو پوار کو گرفتار کرلیا ہے ۔ اس معاملہ میں 25 سے زیادہ افراد کو اب تک گرفتار کیا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ دھولے گاوں کے لوگوں نے شک کی بنیاد پر پانچ نامعلوم افراد کو گھیر لیا تھا اور پھر پنچایت بھون میں بند کرکے مرنے تک اس کی پٹائی کی تھی ۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کی دوپہر میں ساڑھے 12 بجے سے ایک بجے کے درمیان گاوں میں وہاٹس ایپ میسیج سے افواہ پھیلی کہ بچوں کو سنبھال کر رکھیں ، کچھ لوگ بچہ چوری کرنے کیلئے گھوم رہے ہیں۔ اس کے تھوڑی دیر بعد گاوں کے پاس پانچ نامعلوم افراد نظر آئے ، جس پر گاوں والوں نے کسی پوچھ گچھ کے بغیر ہی حملہ کردیا ۔ پانچ لوگوں کو پنچایت بھون کے ایک کمرے میں لے جاکر گاوں والوں نے لاٹھی اور ڈنڈوں سے جم کر پٹائی کی ، جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی ۔