جنوبی ہندوستان

title_image


Share on Facebook

بنگلور : کرناٹک حکومت نے کسانوں کے قرض معافی کے اعلان کے ساتھ ہی بجلی ، پٹرول اور ڈیزل پر سیلس ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے وہ مہنگے ہوگئے ہیں۔ وزیر اعلی ایچ ڈی کمار سوامی نے اسمبلی میں آج اپنی حکومت کا پہلا بجٹ پیش کرتے ہوئے کسانوں کے قرض معافی کے لئے 34ہزار کروڑ روپے کے بجٹ الاٹمنٹ کے اعلان کے ساتھ ہی بجلی، پٹرول ، ڈیزل اور شراب پر سیلس ٹیکس میں اضافہ کردیا۔

مسٹر کمار سوامی نے پٹرول پر سیلس ٹیکس کو بڑھا کر 3 سے 3.2 فیصد کرنے کا اعلان کیا ، ڈیزل پر سیلس ٹیکس 19 فیصد سے بڑھا کر 21 فیصد کردیا گیا ہے۔ ٹیکسوں میں اضافہ سے دونوں ایندھن کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ قیمتوں میں اضافہ کے باوجود پڑوسی ریاست کے مقابلے میں ان کی قیمت کم ہے۔ بجلی استعمال پر ٹیکس میں چھ فیصدسے بڑھا کر نو فیصد کرنے سے بجلی کی شرح میں بیس پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہوگا۔ ملک میں تیار غیر ملکی شراب پر بھی ٹیکس میں چار فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔