قومی خبریں

title_image


Share on Facebook

تھیرو اننت پورم:حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امیت شاہ نے کہا ہے کہ بھگوا پارٹی کا مشن اسی وقت مکمل ہوگا جب کیرل،تلنگانہ، آندھرا پردیش ، اڑیسہ او مغربی بنگال میں بھی اس کی حکومتیں تشکیل پا جائیں گی۔

شاہ نے کیرل میں پارٹی کی گرفت مضبوط کرنے کے لیے ریاست کے دارالخلافہ تھیرو اننت پورم میں پارٹی کارکنوں کے حوصلے بڑھائے اور 2019کے پارلیمانی انتخابات کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا۔لیکن اپنے قیام کے دوران مسٹر شاہ نے یاستی پارٹی کے صدر کا عہدہ خالی ہونے کے باوجود نئے صدر کے تقرر کے حوالے سے کچھ نہیں کہا ۔

واضح ہو کہ پارٹی صدر کی اسامی کمانم راج شیکھرن کے میزورم کے گورنر کے طور پر تقرر کے باعث مئی اواخر سے خالی ہے۔صدر کے عہدے پر تقرر کے حوالے سے کیرل بی جے پی میں رسہکشی ہے ۔اسے دیکھتے ہوئے شاہ نے ریاست کے پارٹی کارکنوں کو تلقین کی کہ وہ 2019 کے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر متحد ہو جائیں۔