عالمی خبریں

title_image


Share on Facebook

اسلام آباد:بدعنوانی کے معاملہ میں 10 سال کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ملک سے جذباتی اپیل کی ہے۔ سپریم کورٹ کے ذریعہ 10سال کی سزا کے اعلان کے بعد شریف نے کہا ،’ میں لوٹ رہا ہوں، مجھے اکیلا مت چھوڑنا‘‘۔ فی الحال نواز شریف اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ لندن میں رہ رہے ہیں۔

پاکستان کے مشہور اخبار ڈان کے مطابق، سزا سنائے جانے کے بعد نواز شریف نے ملک کے عوام سے جذباتی اپیل کی۔ پاکستانی عوام کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کی بات کہتے ہوئے نواز نے اپیل کی ہے کہ اس مشکل وقت میں انہیں اکیلا نہ چھوڑا جائے۔ واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس بدعنوانی معاملے میں نواز شریف کو پاکستانی عدالت نے 10 سال کی سزا سنائی ہے جبکہ ان کی بیٹی مریم شریف کو سات سال کی سزا سنائی گئی ہے۔

کورٹ نے ایون فیلڈ بد عنوانی کے معاملے میں نواز شریف پر تقریباً 73 کروڑ روپئے اور مریم پر 18 کروڑ روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ یہی نہیں کورٹ نے نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین اور حسن کو بھگوڑا قرار دیا ہے۔ ان کے خلاف عمر قید وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔