عالمی خبریں

title_image


Share on Facebook

نئی دہلی: ہندوستان کے دورے پر آئے بھوٹان کے وزیر اعظم داشو چھیرنگ توبگے نے ہفتہ کو کانگریس صدر راہل گاندھی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بہترکرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کر کے تفصیل بتاتے ہوئے کہا’’بھوٹان کے وزیر اعظم کے ساتھ آج میری ملاقات ہوئی۔ ہم نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا‘‘۔

قابل ذکر ہے کہ بھوٹان کے وزیر اعظم توبگے تین روزہ ہندوستان دورے پر ہیں اور صدر، وزیر اعظم سمیت مختلف رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں۔