قومی خبریں

title_image


Share on Facebook

پناجی: صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند دو روزہ دورے پر آج گوا پہنچیں۔صدر اپنی اہلیہ سویتا کووند کے ساتھ جنوبی گوا میں واقع نیول انکلیو، آئی این ایس ہنسا، دہلیم پہنچ گئے ہیں۔ جہاں ان کا استقبال گوا کے گورنرمریدولا سنہا، وزیراعلی منوہر پاریکر،پنچایت وزیرموون گودنہو، مرکزی وزیر برائے آیوش (آزادانہ چارج) شریپر نائک، ڈی جی پی مکیش چندر اور فلیگ آفیسر گوا نیول ایریا ریر ایڈمیرل ہیمنت پڈبیڑی نے کیا۔

بحریہ نے ہنسا ،واسکو میں انہیں گارڈ آف آنر دیا۔ صدر جمہوریہ نےگوا یونیورسٹی کے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی جس میں گوا کے گورنر اور چانسلرمریدولا سنہا اور وزیراعلی منوہر پاریکر اور دیگر افسران اور وزراء بھی موجود تھے۔

آج شام صدر جمہوریہ کو حکومت گوا کی طرف سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشین گرافی میں شہری استقبالیہ دیا جائے گا۔

اتوار کے دن صدر پرانے گوا میں واقع اور یونسکو کی عالمی ورثہ کی فہرست میں شامل بیسلیکا چرچ اور مرڈول میں واقع منگیشوری مندرجائیں گے۔