دہلی

title_image


Share on Facebook

کپواڑہ: شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں ہندوستانی فوج اور دہشت گردوں کےدرمیان مڈبھیڑ ہوئی۔ اس میں ایک دہشت گرد کی موت ہوگئی جبکہ دو فوجی جوان زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مڈبھیڑ کے بعد فوج نے دہشت گردوں کی لاش کے ساتھ ایک اے کے 47 بھی برآمد کی ہے۔ فی الحال پورے علاقے کی گھیرا بندی کرنے کے ساتھ ہی فوج کا آپریشن جاری ہے۔

کپواڑہ کے صفا والی گلی میں ہندوستانی فوج کی طرف سے مشترکہ آپریشن چلایا جارہا تھا۔ پیرکی صبح آپریشن کے دوران فوج نے دراندازوں کی سرگرمی دیکھی۔ اس کے بعد فوج نے مورچہ سنبھال لیا اوردہشت گردوں پر فائرنگ شروع کردی۔ حالانکہ دہشت گردوں کی طرف سے بھی گولی باری کی گئی۔