قومی خبریں

title_image


Share on Facebook

پٹنہ: بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرتیجسوی یادو نے’خصوصی ریاست‘ کے معاملہ پر وزیر اعلی نتیش کمار پر طنز کرتے ہوئے آج کہا کہ ریاست کے حق کو پوری مضبوطی سے مانگنے کے بجائے وزیر اعلی اب التجا کرنے لگے ہیں۔مسٹر یادو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی ریاست کے معاملہ پر وزیر اعلی نتیش کمار کا ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا’’نتیش چچا جب ہمارے ساتھ تھے تب ہمارے عوامی حمایت کے بل بوتے کس طرح دہاڑ کر 56 انچ سینے والے سے خصوصی ریاست کا درجہ مانگتے تھے. اب پتہ نہیں کس نامعلوم سی ڈی اور فائل کے خوف سے دبی

زبان میں وزیر اعظم کی بجائے نیتی آیوگ سے التجا کر رہے ہیں ہے۔ چاچا جی، یہ ہم بہاریوں کا حق ہے، بھیک نہیں‘‘۔

اس سے پہلے تیجسوی نے ٹویٹ کر کے کہا تھا کہ نتیش کمار کو بہار کے لئے خصوصی درجہ مانگنے کے مقصد سے ’اقوام متحدہ‘ اور ’جی -8‘سے رابطہ کرنا چاہئے۔