مہاراشٹر

title_image


Share on Facebook

نئی دہلی:شیوسینا نے جمعہ کے روز مودی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپنے موقف کے تعلق سے ہونے والی قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے جمعرات کو اعلان کیاکہ بی جے پی کی سب سے پرانی اتحادی پارٹی تحریک کے خلاف ووٹ دیگی اور حکمراں جماعت کی حمایت کریگی ۔

شیوسینا کے ذرائع نے کہاکہ لوک سبھا میں پارٹی کے چیف وہپ چندرکانت کھیرے نے جمعرات کو ایک وہپ جاری کرکے پارٹی کے ارکان پارلیمان کو ہدایت دی ہے کہ وہ جمعہ کو بحث کے دوران لوک سبھا میں موجود رہیں اور عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کےلئے حکومت کے حق میں ووٹ دیں ۔

ذرائع کے مطابق بی جے پی کے اعلی رہنماؤں نے یہ یقینی بنانے کے لئے شیوسینا سربراہ اودھوٹھاکرے سے رجوع کیا کہ این ڈی اے کی اہم اتحادی پارٹی ،لوک سبھا میں جس کے 18ارکان ہیں ،عدم اعتمادتحریک کے خلاف ووٹ کرے ۔

ٹی ڈی پی کےرکن کیسی نینی سرینواس کی پیش کردہ عدم اعتماد کی تحریک پر جمعہ کو بحث ہوگی اور وقفہ سوال اور پرائیویٹ ممبر بل پیش نہیں ہوگا۔