عالمی خبریں

title_image


Share on Facebook

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بغیر کسی پیشگی شرط کے ایرانی رہنماؤں سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔وائٹ ہاؤس میں پیر کو منعقد ایک پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ سے امریکہ کے الگ ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے طریقوں پر بات چیت کرنے کے لئے وہ بغیر کسی پیشگی شرط کے ایرانی رہنماؤں سے ملنے کے لئے تیار ہیں۔ ٹرمپ نے کہا’’اگر وہ ملنا چاہتے ہیں، تو ہم ملیں گے‘‘۔

ایران کے صدر حسن روحانی سے ملاقات سے متعلق پوچھے جانے پر امریکی صدر نے کہا’’میں کسی کے ساتھ بھی ملوں گا. میں بات چیت میں یقین کرتا ہوں، خاص طور پر ان معاملات میں جہاں جنگ کا خطرہ بنا ہوا ہے‘‘۔