قومی خبریں

title_image


Share on Facebook

انتہاپسند تنظیم لشکر طیبہ نے جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں سی آر پی ایف کے بنکر پر پیر کی رات کئے گئے دہشت گردانہ حملہ کی ذمہ داری لی ہے جس میں تین جوان زخمی ہوگئے تھے۔ایک شخص نے خود کو لشکر طیبہ کا ترجمان بتاتے ہوئے مقامی میڈیا کو فون کرکے بتایا کہ اس کی تنظیم کے انتہاپسندوں نے شیر باغ میں سی آر پی ایف کے بنکر پر گرینیڈ حملہ کیا تھا ۔ اس حملے میں تین جوان زخمی ہوگئے تھے۔

تمام زخمی جوانوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ حملہ آور تاریکی کا فائدہ اٹھاکر وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ۔ انہیں پکڑنے کے لئے وسیع پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔