قومی خبریں

title_image


Share on Facebook

بھوپال: پورے ملک میں ہونے والے موب لنچنگ کے واقعات کو دیکھتے ہوئے مدھیہ پردیش میں موب لنچنگ کے حادثات کوروکنے کے لئے مدھیہ پردیش پولیس نے ایک اسپیشل ٹیم کی تشکیل کی ہے، اس میں سبھی اضلاع کے ایس پی کو نوڈل افسربنایا گیا ہے۔

دراصل پولیس ہیڈ کوارٹرنے سبھی پولیس سپرنٹنڈنٹ کواحکامات جاری کئے ہیں، اس کے مطابق ضلع میں موجودہ ٹیم کی قیادت ڈی ایس پی رینک کے افسرکریں گے۔ وہیں موب لنچنگ جیسے حادثات کو روکنے کے لئے گائڈلائن بھی بنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش سمیت پورے ملک میں موب لنچنگ کے واقعات سامنےآرہے ہیں، جسے دیکھتے ہوئے مدھیہ پردیش پولیس نے یہ قواعد شروع کی ہے اورپولیس ہیڈ کوارٹرنے احکامات جاری کئے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں موب لنچنگ کا تازہ معاملہ تب سامنے آیا تھا جب سنگرولی ضلع میں بچہ چوری کے شک میں ایک آدیواسی خاتون کو پیٹ پیٹ کرمارڈ الا گیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے 14 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے 12 لوگوں کو گرفتارکیا تھا۔