قومی خبریں

title_image


Share on Facebook

حیدر آباد: تلنگانہ کے ایک بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ممبر اسمبلی نے یہ کہہ کر ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا کہ ہندستان کو محفوظ و مامون رکھنے کے لیے روہنگیا اور بنگلہ دیشی تارکین وطن کو گولی ماردینی چاہیے۔

بی جے پی کے تلنگانہ ممبر اسمبلی راجا سنگھ نے کہا کہ اگر غیر قانونی طور پر ہندستان میںداخل ہونے والے روہنگیا اور بنگلہ دیشی تارکین وطن عزت کے ساتھ ہندوستان سے باہر نہیں جانا چاہتے تو انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا جانا چاہئے۔

تبھی ہمارا ملک محفوظ رہ سکتا ہے۔راجا سنگھ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہےجب روہنگیا معاملہ اور حکومت آسام کی جانب سے جاری نیشنل رجسٹر آف سٹیزنزمسودے پر مرکز میں بی جے پی قیادت والی حکومت اور حزب اختلاف میں ٹکراؤ ہوگیا ہے۔

وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک نہایت حساس معاملہ کو سیاسی رنگ دینے پر اپوزیشن کو لتاڑا تو بی جے پی صدر امیت شاہ نے اس پر بنگلہ دیشی دراندازوں کی پشت پناہی کرنے کا الزام عائد کیا۔